پریس کلب پتوکی کے صدر شاہد قیوم ٹیپو کے گھر چوری کی واردات میں دو لاکھ روپے کی نقدی رقم اور اڑھائی تولے سونے کے زیورات چوری

پتوکی (رپورٹ ٹی اے خاں) پریس کلب پتوکی کے صدر شاہد قیوم ٹیپو کے گھر چوری کی واردات نامعلوم چور گھر میں داخل ہوکر سیف الماری کے تالے توڑ کر سونے کے زیورات اور 2لاکھ روپے کی نقدی رقم لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق محلہ احمد نگر دربار عباس شاہ کے قریب رہائش پذیر پریس کلب پتوکی کے صدر شاہد قیوم ٹیپو رات اپنے گھر میں اہل خانہ کے ہمراہ سورہے تھے کہ نامعلوم چور گھر میں چھت کے اوپر سے نیچے آگئے اور سیف الماری کا تالا توڑ کر دوران تلاشی دو لاکھ روپے کی نقدی رقم اور اڑھائی تولے سونے کے زیورات بھی چوری کر کے لے گئے ۔پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا

0 comments

Write Down Your Responses