ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ورثا کا نعش کو ملتان روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج

ُپتوکی (رپورٹ ٹی اے خاں)ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ورثا کا نعش کو ملتان روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج۔پولیس کا مظاہر ین پر لاٹھی چارج۔ملتان روڈ بلاک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں پتوکی کے نواحی علاقہ منڈیانوالہ کے رہائشی محمد یوسف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سورہا تھا کہ اچانک چار مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوگئے اور دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے محمد یوسف کی بیو ی نسرین بی بی کو فائر لگ گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی اور ہسپتال میں جاکر دم توڑ گئی لواحقین نے نعش کو ملتان روڈ گہلن بائی پاس پر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا پولیس کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے اور خاوند محمد یوسف کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

0 comments

Write Down Your Responses