فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں لبان گان کے میئر اور ان کی بیوی سمیت 4 افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔

منیلا(انویسٹی گیشن ٹیم) فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں لبان گان کے میئر اور ان کی بیوی سمیت 4 افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حکام کاکہنا تھا کہ جنوبی فلپائن کے علاقے لبان گان کے میئر اکول تالمپا پرموٹرسائیکل سوار نامعلوم حملہ آوروں نے منیلا انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے باہراندھا دھند فائرنگ شروع کردی  جس کے نتیجے میں اکول تالمپا  ان کی اہلیہ، پوتا اورسیکریٹری  موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واضح رہے کہ تالمپا نے مئی 2013 کے انتخابات میں فلپائن کے صدر بیگنو اکوینو کے قریبی ساتھی کو شکست دی تھی اور ان پر گزشتہ برس اور 2010 میں بھی قاتلانہ حملے کئے گئے تھے۔

0 comments

Write Down Your Responses