محکمہ تعلیم میں بھرتی کیلئے این ٹی ایس ٹیسٹ امیدواروں کیلئے سخت مشکلات اوردشواریوں کاباعث ثابت ہو

بہاول پور (انویسٹی گیشن ٹیم) محکمہ تعلیم میں بھرتی کیلئے این ٹی ایس ٹیسٹ امیدواروں کیلئے سخت مشکلات اوردشواریوں کاباعث ثابت ہوگااس سے انکے حقوق متاثرہونگے اورانصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوسکتے ‘این ٹی ایس ٹیسٹ سے پسند،ناپسندکے امیدواروں کوبھرتی کیاجائیگااورمیرٹ پرآنیوالے ناکامی سے ہمکنارہونگے‘ این ٹی ایس ٹیسٹ کوبھرتی کے عمل سے ختم کیاجائے تاکہ بہترافرادمیرٹ پربھرتی ہوسکیں ان خیالات کااظہارشعاع ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ پاکستان کے جنرل سیکرٹری عمر خان نے کیا۔ اس موقع پر مس ثناء حبیب ‘ مس فرحانہ ‘ مس ماریہ ‘ مس صائمہ اور شگفتہ نورین سمیت دیگرعہدیداران بھی موجود تھے ۔ انہوں نے این ٹی ایس ٹیسٹ کی پالیسی کوخلاف ضابطہ قراردیتے ہوئے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیاکہ سابقہ طریقہ کارکوبحال اورتعلیمی قابلیت کے مطابق مارکس لگاکراورمیرٹ بناکراساتذہ کی بھرتی کی جائے اورمحکمہ تعلیم میں زیرملازمت ایک تاسولہ گریڈکے ملازمین کے بچوں کے لیے بھرتی کوٹہ رکھاجائے تاکہ ان کے حقوق متاثرنہ ہوں بھرتی کے عمل میں بی ایس سی اوربی اے پاس امیدواروں کوبھی ترجیح دی جائے تاکہ وہ اساتذہ بھرتی ہوکرملک وقوم کی خدمت کرسکیں انہوں نے کہاکہ اگرحکومت نے این ٹی ایس ٹیسٹ کی پالیسی کوختم نہ کیاتو پنجاب بھرمیں احتجاجی تحریک چل سکتی ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses