میونسپل کمیٹی ڈیرہ کامالی بحران شدت اختیارکرگیا‘

ڈیرہ اسماعیل خان(سید توقیر زیدی ایم وی این نیوز)میونسپل کمیٹی ڈیرہ کامالی بحران شدت اختیارکرگیا‘سینکڑوں ملازمین نے دفاترکوتالہ لگاکرتین ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاجاًہڑتال کردی‘میونسپل کمیٹی کی سنٹرل لائبریری بھی بند‘صوبائی حکومت سے فوری طورپرتنخواہوں کی ادائیگی کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں مالی بدعنوانیوں‘بے تحاشہ بھرتیوں اورکرپشن کے باعث سینکڑوں ملازمین ماہ ستمبر‘اکتوبراورنومبر2013ء کی تنخواہوں سے تاحال محروم ہیں۔تنخواہیں نہ ملنے کے باعث میونسپل کمیٹی کی سٹاف یونین نے احتجاج کرتے ہوئے تمام دفاترکوتالے لگادئیے ہیں۔سنٹرل لائبریری کوبندکردیاگیاہے اور450ملازمین نے احتجاج کیا۔اس سلسلے میں سٹاف یونین کے صدرقیصرکامران اوربلڈنگ انسپکٹرچوہدری خورشیدنے سی ایم او سہیل سدوزئی سے ملاقات کی اوران سے تنخواہوں بارے بات چیت کی ۔جس پر سی ایم او نے یقین دہانی کرائی کہ ملازمین کی تنخواہیں اداکی جائینگی۔قیصرکامران نے اس موقع پرکہاکہ میونسپل کمیٹی میں مالی بحران ہے۔خردبرداورنیلامیوں میں ہیرپھیرہے۔ناجائزبھرتیاں کی گئی ہیں۔جبکہ دوسری جانب ملازمین کوتین ماہ سے تنخواہیں ادانہیں کی گئیں جوکہ زیادتی ہے۔صوبائی حکومت ملازمین کے اس جائزمسئلے کوفوری طورپرحل کرتے ہوئے تنخواہیں اداکرے ۔

0 comments

Write Down Your Responses