ادویہ کی قیمتوں میں اضافے کانوٹیفیکیشن واپس لینے کاحکومتی اقدام کاخیرمقدم کرتے ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان(شازیہ منیر انویسٹی گیشن ٹیم) پاکستان کیمسٹ اینڈڈرگسٹ ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ کے صوبائی سینئروائس چےئرمین لطیف الرحمن نے ادویہ کی قیمتوں میں اضافے کانوٹیفیکیشن واپس لینے کاحکومتی اقدام کاخیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ بلاجوازمن مانااضافہ کرنے والے عناصرکیخلاف کاروائی کی جائے ۔ادویہ کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کانوٹیفیکیشن واپس لینے کے اقدام پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے لطیف الرحمن نے وزیراعظم محمدنوازشریف کے اس فیصلے کوعوام دوست پالیسی کاعکاس قراردیاہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے بروقت نوٹس لینے کے باعث گٹھ جوڑ کرکے قیمتوں میں من مانااضافہ کرنے والوں کی سازش ناکام ہوگئی ہے۔پاکستان کیمسٹ اینڈڈرگسٹ خیبرپختونخواہ کے صوبائی سینئروائس چےئرمین لطیف الرحمن نے وزیراعظم سے مطالبہ کیاہے کہ کسی جوازکے بغیرقیمتوں میں اضافہ کانوٹیفیکیشن جاری کرنے اورحکومت کی ساکھ کونقصان پہنچانے کے ذمہ دارعناصرکی نشاندہی کی جائے اورانکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ اس شعبے میں حکومت اورمتعلقہ اداروں کی حقیقی عملداری یقینی بنائی جاسکے۔انہوں نے ادویات کی قلت اوربلیک مارکیٹنگ پربھی افسوس کااظہارکیااورمطالبہ کیا کہ ادویات کی مکمل فراہمی کویقینی بنایاجائے۔

0 comments

Write Down Your Responses