ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں اپنی نوعیت کے پہلے جدید طبی منصوبے ’’ کڈنی سنٹر ‘‘ کے قیام کو تیزی سے آگے بڑھایا جارہا ہے، عرفان الہی

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں اپنی نوعیت کے پہلے جدید طبی منصوبے ’’ کڈنی سنٹر ‘‘ کے قیام کو تیزی سے آگے بڑھایا جارہا ہے اس سلسلے میں مجوزہ عمارت کی تزئین و تکمیل کا بیشتر کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ یہ بات ڈی سی او نور الامین مینگل نے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب محمد عرفان الہی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں کڈنی سنٹر کی مجوزہ عمارت کے معائنے کے دوران اب تک کی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتائی ۔ ڈویژنل کمشنر سردار اکرم جاوید ‘ انچارج شعبہ یورالوجی پنجاب میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر صفدر حسن سیال ‘ ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب احمد بٹر اور محکمہ بلڈنگز کے افسران کے علاوہ دیگر ڈاکٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈی سی او نے بتایا کہ فیصل آباد اور گرد و نواح کے اضلاع کے مریضوں کو گردے و مثانے کی بیماری کے جدید علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لئے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت سٹیٹ آف دی آرٹ ’’ کڈنی سنٹر‘‘ عنقریب فنکشنل ہو جائے گا ۔ جس میں فیصل آباد کے مخیر حضرات کا قابل قدر حصہ ہو گا جبکہ گردے و مثانے کی بیماریوں کے بہترین ڈاکٹرز ودیگر سٹاف کی سہولیات بھی موجود ہیں ۔ ہیڈ آف یورالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر صفدر حسن سیال نے بتایا کہ کڈی سنٹر کا قیام اس علاقہ کی اہم اور شدید ضرورت ہے اور دیرینہ عوامی مطالبہ کی تکمیل اور یورالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹروں کا خواب پورا ہو رہا ہے ۔ ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب احمد بٹر نے کہا کہ کڈنی سنٹر کے منصوبے کی کامیابی کے لئے تمام تر انتطامی معاونت کی جائے گی ۔چیئرمین پی اینڈ ڈی نے مریضوں کی بھلائی کے لئے کڈی سنٹر کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب بھی اس منصوبے کی توسیع و ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی ۔ انہوں نے کڈنی سنٹر کے قیام کے سلسلے میں ڈی سی او نور الامین مینگل کی کاوشوں کو سراہا ۔ قبل ازیں چیئرمین بی اینڈ ڈی نے ضلع کونسل کی تاریخی عمارت کی تیزئن و بحالی کے منصوبے کا معائنہ کیا اور فیصل آباد کے ورثے کے تحفظ کے انقلابی اقدامات کی تعریف کی 

0 comments

Write Down Your Responses