خیرپورٹامیوالی پرائس کنٹرول کے نام سے دکانداروں کو لوٹنے والی جعلی ٹیم پکڑی گئی

خیرپورٹامیوالی( انویسٹی گیشن ٹیم )خیرپورٹامیوالی پرائس کنٹرول کے نام سے دکانداروں کو لوٹنے والی جعلی ٹیم پکڑی گئی اسسٹنٹ کمشنرنے پولیس کے ہمراہ جعلی ٹیم کے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔تفصیل کے مطابق خیرپورٹامیوالی کی نواحی دیہاتوں میں دکانداروں کو لوٹنے کیلئے تین افرادارشد ایوب اورراشد محمود وغیرہ نے وزیراعلیٰ کے نام سے ایک جعلی ٹیم بنائی ایک جیپ پر ہوٹر لگایا اور دکانداروں کو جرمانے لگانے شروع کردئے جس کی اطلاع اسسٹنٹ کمشنر راو محمد تسلیم کو ملی جنہوں نے پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کر تینوں جعلسازوں کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات بند کردیا گیا ہے

0 comments

Write Down Your Responses