دو روزہ انسداد پولیو کبڈی ٹورنامنٹ،اتحاد کبڈی کلب نلیانوالہ کی ٹیم پہلی پوزیشن کے فاتح رہی

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)دو روزہ انسداد پولیو کبڈی ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول گٹی میں کھیلا گیا جس میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا اور اتحاد کبڈی کلب نلیانوالہ کی ٹیم فاتح رہی ۔ فائنل میچ کے موقع پر ڈی سی او نور الامین مینگل مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن خواجہ محمد اسلام ‘جنرل سیکرٹری رانا عمران احمد خاں ‘ معروف صنعتکار عمرنذر شاہ ‘ حاجی بشیر احمد ( انصاف والے )‘ میاں عرفان منان ‘ ملک محمد اشرف ‘ ڈاکٹر علی احمد ‘ ریاض میانہ اور دیگر نے شرکت کی ۔کبڈی کا فائنل میچ اتحاد کلب نلیانوالہ اور گجر کبڈی کلب سجھووال کے مابین کھیلا گیا جس میں اتحاد کبڈی کلب فاتح رہی جبکہ تیسری پوزیشن باٹھاں کبڈی کلب نے حاصل کی ۔ صدر ڈسٹرکٹ کبڈی کلب خواجہ محمد اسلام کی طرف سے ٹورنامنٹ جیتنے والے کبڈی ٹیم کو 25 ہزار روپے کا انعام دیا گیا جبکہ ڈی سی او کی طرف سے پہلی ‘ دوسری اور تیسری پوزیشن کے حامل کبڈی ٹیموں کو بالترتیب 20 ہزار روپے ‘ پندرہ اور دس ہزار روپے کے انعامات دئیے گئے ۔تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او نور الامین مینگل نے کہا ہے کہ کبڈی ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد پولیو کے خلاف عوامی شعور بیدار کرنا ہے تاکہ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوانے سے متعلق موثر انداز میں والدین تک پیغام پہنچایا جا سکے ۔انہوں نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد اور شائقین کی گہری دلچسپی کو بے حد سراہتے ہوئے کہا کہ اس علاقہ میں کبڈی سٹیڈیم کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ انہوں نے گٹی سکول میں ہینڈ بال کورٹ اور چاردیواری کی تعمیر سمیت سپورٹس کی دیگر سہولتوں کی فراہمی کے لئے ڈی او سپورٹس کو ہدایت کی 

0 comments

Write Down Your Responses