مہنگائی نے عام آدمی کا جینا محال کر دیا ہے،حکومت کوئی سستا پیکج ترتیب دے تاکہ دووقت کی روٹی تو چل سکتے،تنظیم مغلیہ

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)تنظیم مغلیہ کا ماہانہ اجلاس کینال روڈ پیپلز کالونی فیصل آباد منعقدہ ہوا جس میں سرپرست اعلیٰ مرزا ہدایت اللہ ،صدر مرزا امین ایڈووکیٹ ،مرزا منظور حسین و دیگر ایگزیکٹو عہدیدران نے شرکت کی ۔اس موقع پر مرزا ہدایت اللہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بے روزگاری اور مہنگائی نے عام آدمی کا جینا محال کر رکھا ہے ۔حکومت کو چاہیے کے غریبوں کیلئے کوئی سستا پیکج ترتیب دے تاکہ ان کی دووقت کی روٹی چل سکتے ۔اس موقع پر پاکستان تنظیم مغلیہ گوجرانوالہ کے صدر محمد اسحاق مغل کی وفات پر اظہار افسوس کیا گیا اور ان کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ اسحاق مغل ہمارے پرانی ساتھیوں میں سے تھے اور وہ نیک دل انسان تھے ہم نے مل کر پاکستان بھر میں مغل برادری کے اتحاد کیلئے جدوجہد کی ۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری مرزا منظور حسین صدر مرزا امین ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمیں بھائی چارہ کے فروغ کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی اور یہ وقت کی اہم ضرورت ہے دہشت گردی ٹارگٹ کلینگ پر قابو پانا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔اجلاس کے موقع پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری مرز ایوب شاہد ،نائب صدر حاجی نعیم اللہ چک جھمرہ ،مرزا رمضان ساجد ،مرزا افضل ،مرزا یاسین ،مرزا مقصود احمد ،مرزا سرفراز ،مرزا منظور بیگ ،مرزا شعیب بیگ ،مرزا ابراہیم کے علاوہ پروفیسر مرتضی مغل ،ڈاکٹر ایم سلیم مغل اور دیگر موجود تھے ۔

0 comments

Write Down Your Responses