پاکستان میں جوہر قابل کی کمی نہیں اسے تلاش کرنے کی ضرورت ہے

سرگودھا (ایم وی این نیوز)پاکستان میں جوہر قابل کی کمی نہیں اسے تلاش کرنے کی ضرورت ہے جو قومیں اپنی نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیتی ہیں کامیابیاں ان کے قدم چومتی ہیں ہریپ پاکستان آرگنائزیشن بھی ملک میں دیگر فلاحی اداروں کے اشتراک سے نوجوان نسل کو ان کی ذہنی صلاحیتوں کی مطابق مستقبل میں کامیابیوں کے راستے وا کرنے کی جدو جہد کر رہی ہے اور اس وقت ملک کے قبائلی علاقوں ،آزاد کشمیر اور ملک بھر کے دور دراز علاقوں کے جدید علوم سے محروم طلباء وطالبات بھی شعوری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے کام کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار ہریپ پاکستان ٹیم قائد ایوب ولی نے ناہیدہ محبوب الہی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول بھیرہ میں تین روزہ آرٹ اینڈ کرافٹس ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس ورکشاپ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ،گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول ،گورنمنٹ ہائی سکول ،سائنس اکیڈمی،گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ،قیادت پبلک سکول ،دی ایجوکیٹرزسکول سسٹم اور گورنمنٹ اے آئی ماڈل ہائی سکول بھیرہ کے ایک سو طلباء و طالبات نے اکرام اللہ سلیمی، چوہدری غلام نبی،پروفیسر ریاض حسین ،انتظار احمد اسد،غلام اکبر گوندل ،اعجاز احمد ،عمران حسن اور محمد نواز کی قیادت میں شرکت کی ۔اس ورکشاپ میں حصہ لینے والے طلباء وطالبات کوہریپ پاکستان کی جویریہ سحر ،بختیار رسول ،اسد اللہ ، مس رملہ ، مس درسمین، مس راشدہ علی خان،جمشید اقبال ،وجاہت امین ،فوزیہ ولی اور جہاں زیب نے تربیتی لیکچر دیئے۔ناہیدہ محبوب الہی فاؤنڈیشن کے چیئرمین خواجہ زاہد نسیم ایڈوکیٹ نے کہا کہ آرٹ اینڈ کرافٹس کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا مقصدہریپ پاکستان آرگنائزیشن کے تعاون سے ہونہار بچوں کو فنون لطیفہ سے آگاہی دینااور انہیں کامیاب زندگی بنانے کیلئے راستوں کی آگاہی سے روشناس کرانا ہے انہوں نے کہا کہ آج ہماری سوسائیٹی ذہنی دباؤ کا شکار ہے جس سے نوجوان نسل متاثر ہو رہی ہے چنانچہ انہیں جدید سائنسی علوم سے بہر مند کرنا ہم سب کا فرض ہے انہوں نے کہا کہ بچوں کو ہنر مند بنانے کیلئے انہیں تربیتی مواقع فراہم کرنا ضروری ہیں۔اور اس ورکشاپ کا مقصد بھی یہی ہے تاکہ محروم اور پسماندہ علاقوں میں شعور کو بیدار کرکے انہیں اپنی راہیں متعین کرنے کے مواقع فراہم کیئے جائیں۔ہریپ پاکستان کے ایوب ولی نے کہا کہ ان کا ادار ہ جلد ہی ٹیچر ٹریننگ ورکشاپ آرٹ اینڈ کرافٹس کا انعقاد کرے گا انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ سرکاری اور غیر سرکاری مدارس میں فنون لطیفہ پڑھنے والے طلباء کو ملک اور بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے اور اس کی تیاری میں بھی ہر قسم کی مدد فراہم کر رہا ہے ۔ہمارا مقصد پسماندہ علاقوں میں چھپے جوہر قابل کو سامنے لانا ہے انہوں نے کہا ہے کہ بھیرہ میں کامیاب ورکشاپ کا انعقاد کرکے انہیں بہت حوصلہ ملا ہے۔اس موقع پر کرنل ریٹائرڈ زاہد ممتاز ،خواجہ زاہد نسیم ایڈوکیٹ ،شاہین فاروقی اور اکرام اللہ سلیمی نے ورکشاپ کے شرکاء میں انعامات تقسیم کیے اس ورکشاپ کو کامیاب بنانے میں خواجہ فیضان علی ،مرزا اورنگزیب ایڈو کیٹ ،خواجہ کامران نسیم ،فضل رحیم خان،چوہدری محمد اقبال گادھی اور ملک عمران بھٹی نے کلیدی کردار ادا کیا۔ورکشاپ میں طلباء و طالبات نے شاندار آرٹ اینڈ کرافٹس کے نمونے بنائے ہریپ پاکستان کے وفد ممبران کوہونہار طالبہ بختاور بنت عبدالرحمن نے تحائف دیئے ۔

0 comments

Write Down Your Responses