.حکومت پنجاب تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری اورپرائیویٹ اداروں میں ماہانہ 16000 روپے اعزازیہ پر تربیت فراہم کرے گی

ڈیرہ غازیخان (ایم وی این نیوز) .حکومت پنجاب تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری اورپرائیویٹ اداروں میں ماہانہ 16000 روپے اعزازیہ پر تربیت فراہم کرے گی .پنجاب یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے تحت ضلع بھر کے صنعتی اداروں اور چیمبر آف کامرس سے ڈیمانڈ طلب کر لی گئی ہیں جبکہ معیار پر پورا اترنے والے امیدواروں کو آن لائن رجسٹریشن کیلئے آگاہی دینے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں . یہ بات ڈی سی او محمد آصف قریشی نے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی . انہوں نے کہاکہ موصول شدہ درخواستوں پر 80 فیصد طلباؤطالبات کو نجی اداروں جبکہ 20 فیصد کو سرکاری اداروں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا اور تمام امیدواروں کو اعزازیہ حکومت پنجاب دے گی. ڈی سی او نے کہاکہ حکومت کے اس اقدام سے بیروزگاری کم ہونے کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اداروں کو ان کے معیار کے مطابق مفت افرادی قوت فراہم ہو گی .انہوں نے کہاکہ معیار پر پورا اترنے والے طلبہ آن لائن رجسٹریشن کرائیں .اجلاس میں اے ڈی سی انجینئر امجد شعیب ترین ، چیمبر آف کامرس کے سردار ذوالفقارعلی نصوحہ ، ڈی جی سیمنٹ کے میجر اسلم باجوہ ، جمیل ارشد ، محمد مجاہد اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے . 

0 comments

Write Down Your Responses