بہتر سماجی سہولیات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے،

رحیم یار خان (انویسٹی گیشن ٹیم) بہتر سماجی سہولیات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے، سہولیات کی فراہمی کو ہرشخص کو بلاتفریق ہونی چاہییں،بہتر صحت ،تعلیمی سہولیات کے لیے کمیونٹی کے لوگوں کی رائے لی جانی چاہیے تب ہی سماجی خدمات کے ادارے اپنی کارکردگی کو بہتربناسکیں گے، ان خیالات کا اظہار پروگرام آفیسر پاکستان یوتھ لیگ نوید احمد نے عورت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ ٹریننگ ورکشاپ میں کیا۔اس موقع پر عورت فاؤنڈیشن کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر عمر علی بلوچ نے کہاکہ سماجی خدمات کے اداروں کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی ضرورت ہے خواتین کو بااختیار بناتے ہوئے کمیونٹی میں شریک کرنا اور ان کی استعداد کاربڑھانے سے کارکردگی کو بہتر بنایاجاسکتاہے ۔کمیونٹی کے استحکام اور برداشت کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی سیاست کو مربوط کرناچاہیے ۔مسائل کی بنیاد پر سیاست کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ۔دریں اثناء بستی پیر شہیداں میں منعقد ہونے والی اس ورکشاپ میں علاقے کی صحت وصفائی سے متعلق شکایات کو ٹی ایم اے کے سامنے لانے ،علاقے میں موجود واحد پرائمری گرلز سکول کی اپ گریڈیشن کا بھی مطالبہ کیاگیا تاکہ بچیوں کو اپنے علاقہ میں تعلیمی سہولیات میسرآسکیں۔منعقدہ ورکشاپ سے نوربی بی اور مجیداں بی بی نے بھی خطاب کرتے ہوئے اپنے خیالات وتاثرات بیان کیے۔

0 comments

Write Down Your Responses