بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پرہوگا : نوابزادہ سمیع اللہ خان علیزئی

ڈیرہ ا سماعیل خان(شازیہ منیر انوسٹی گیشن ٹیم)چےئرمین ڈیڈک کمیٹی وممبرصوبائی اسمبلی نوابزادہ سمیع اللہ خان علیزئی نے کہاہے کہ بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پرہوگا۔بلدیاتی اداروں کومحکمہ تعلیم‘محکمہ صحت اورپولیس سمیت دیگرصوبائی محکموں کے اختیارات بھی دےئے جارہے ہیں۔خیبرپختونخواہ کابلدیاتی نظام دیگرصوبوں سے مختلف ہوگا۔اختیارات اوروسائل عملی طورپرنچلی سطح تک منتقل ہونگے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے دامان سول سوسائٹی نیٹ ورک کے زیراہتمام ایس پی اوکے تعاون سے مقامی ہوٹل میں’’سیمیناربرائے بلدیاتی الیکشن2014‘‘کے حوالے سے منعقدہ سیمینارمیں مہمان خصوصی کی حیثیت میں کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدروسابق تحصیل ناظم درابن سردارقیضارخان میانخیل‘مرکزی تاجراتحادکے چےئرمین ڈاکٹرعبداللہ ظفری‘ممتازکالم نگار ابوالمعظم ترابی‘صدرڈیرہ پریس کلب محمدرمضان سیماب‘اے پی پی کے سٹیشن منیجر محمدفضل الرحمن‘سابق ناظم محمدحنیف پیپاایڈووکیٹ‘سابق کونسلر ولیبرلیڈرمحمدایوب عرف لعل بادشاہ‘امجدجہانگیرایڈووکیٹ‘محمدریحان‘محمدفاروق عادل اوروقاص علی شہانی ودیگرنے خطاب کیا۔نوابزادہ سمیع اللہ خان علیزئی نے کہاکہ نئے نظام میں بہترلوگوں کوآگے لایاجائے۔اب سادہ اکثریت کی بجائے دوتہائی اکثریت سے بلدیاتی نمائندوں پرعدم اعتمادکیاجاسکے گا۔موجودہ بلدیاتی نظام میں ہارس ٹریڈنگ اورفلورکراسنگ کاخاتمہ کیاگیاہے۔موجودہ حکومت اپنے سالانہ بجٹ کا تیس فیصدفنڈمنتخب بلدیاتی اداروں کوبراہ راست منتقل کریگی۔لہٰذاعوام کرپشن سے پاک لوگوں کومنتخب کرکے آگے لائیں۔ڈسٹرکٹ بار کے صدرسردارقیضارخان میانخیل نے کہاکہ بہترین نمائندوں کوآگے لایاجائے۔موجودہ بلدیاتی نظام اختیارات کونچلی سطح تک حل کرنے کیلئے اہم ہے۔اراکین پارلیمنٹ کاکام قانون سازی ہے۔جبکہ تعمیروترقی کے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچانامنتخب بلدیاتی نمائندوں کی ذمہ داری ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses