حکومت پنجاب کی موثر مانیٹرنگ کے نتیجے میں ناجائز منافع خوری اور مصنوعی گرانی کو روکنے میں بیحد مدد ملی ہے

بہاولنگر ( انویسٹی گیشن ٹیم) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم سید محمد مسعود عالم اور ڈی سی او بہاولنگر محمد ارشاد حسین شاہ نے سبزی و فروٹ منڈی بہاولنگر کا اچانک دورہ کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر عبدالفتاح ہولیو اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ سید مسعود عالم اور ڈی سی او نے فروٹ و سبزی منڈی میں بولی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی موثر مانیٹرنگ کے نتیجے میں ناجائز منافع خوری اور مصنوعی گرانی کو روکنے میں بیحد مدد ملی ہے۔ اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی نگرانی ذاتی طور پر کر رہے ہیں اور بہترین انتظامی انتظامات کی بدولت صوبہ بھر میں قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ 

0 comments

Write Down Your Responses