عطائی ڈاکٹروں کے میڈیکل سٹوروں کی چیکنگ کے دوران، ممنوعہ ادویات رکھنے والے پانچ کے چالان کم پٹرول ڈالنے والا پمپ سیل ، اور ینجر گرفتار

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)محکمہ صحت کے افسران اور ڈرگ انسپکٹر نے گزشتہ روزضلع بھر میں مجموعی طور پرعطائی ڈاکٹروں کے 20کلینکس اورمیڈیکل سٹورزچیک کئے اور ممنوعہ ادویات رکھنے کی پاداش میں پانچ کے چالان اورایک کو سیل کردیا۔علاوہ ازیں پٹرول پمپس کی چیکنگ کے دوران اوورچارجنگ کرنے پر سمندری کے ایک پٹرول پمپ کو 5ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔ ضلع میں پٹرول پمپس پر اوورچارجنگ اور پیمانوں کی انسپکشن کی جاری مہم کے سلسلے میں چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی پٹرول پمپس کو سیل اور مینجر کر گرفتار کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ( سٹی ) ظہیر انور جپہ نے محکمہ محنت اور شہری دفاع کے افسران کے ہمراہ لیاقت آباد راجباہ روڈ کے مڈ وے سی این جی اسٹیشن پر چھاپہ مارا تو وہ وہاں غیر قانونی طور پر پمپ لگا کر پٹرول فروخت کیا جارہا تھا اور چیک کرنے پر پٹرول کی پیمائش بھی کم نہیں لہذا چاروں نولز کو سیل کر دیا اور مینجر عاشق حسین کو گرفتار کرکے تھانہ جھنگ بازار پولیس کے حوالے کر دیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

0 comments

Write Down Your Responses