ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ڈیرہ غازیخان اور لیہ کا سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان کا دورہ

ڈیرہ غازیخان(جنید ملک سے). ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ڈیرہ غازیخان اور لیہ کا سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان کا دورہ . دورہ کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان عبدالمصطفے ندیم نے معمولی جرائم میں ملوث ضلع ڈیرہ غازیخان کے چھ قدیوں جبکہ سیشن جج لیہ ملک محمد رفیق نے ضلع لیہ سے تعلق رکھنے والے معمولی جرم میں ملوث ایک قیدی کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے . تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ڈیرہ غازیخان نے اس موقع پر اسیران کے کچن ، ہسپتال اور مختلف بیرکوں کے معائنے کے علاوہ صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا. انہوں نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ قیدیوں کو معاشرہ کے مفید شہری بنانے کیلئے ان کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں . انہوں نے جیل میں سرسری سماعت کے بعد چھ قیدیوں عبدالطیف ولد فتح محمد،مقصود احمد ولد اللہ بخش،کلیم اللہ ولد محمد سلیم ،محمد شکیل ولد محمد جمیل ،سعید احمد ولد غلام شبیراورگلشیر ولد علی کو 20,20 ہزار روپے کے ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے .اسی طرح سیشن جج لیہ نے سٹور ، نوعمر وارڈ اور خواتین بیرکس کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ خواتین قیدیوں کو علاج معالجہ کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے لیڈی ڈاکٹر او رایل ایچ وی کے ہسپتال میں وزٹ کو یقینی بنائیں اس سلسلے میں محکمہ صحت سے رابطہ کیا جائے. انہوں نے جیل میں سرسری سماعت کے بعد ایک قیدی محمد اسلم ولد محمد رمضان کو 20 ہزار روپے کے ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا . ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے معائنہ کے دوران سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی کے علاوہ دیگر افسران ہمراہ تھے . 

0 comments

Write Down Your Responses