ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن میرپورخاص کے انتخابات ملتوی

میرپورخاص (ایم وی این نیوز ) ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن میرپورخاص کے انتخابات ملتوی ہونے کہ بعد سینئر اور جونئیر وکلاء ڈسٹرکٹ بار ا یسو سی ایشن کے میمبران کے اعزاز میں انڈیپنڈنٹ پینل کی جانب سے عشائیہ دیا گیا، عشائیہ میں سینئر وکلاء سپریم کورٹ بار کے میبر ایڈوکیٹ مظفر لغاری، سابق صدر ضلعے بار میرپورخاص علی حسن چانڈیو، انڈیپنڈنٹ پینل کے صدارتی امیدوار ایڈوکیٹ عبدالرؤف آرائیں، شاھین پینل کے نائب صدر کے امیدوار ایڈوکیٹ محمود احمد راجپوت، ایڈوکیٹ عبدالغفار ناریجو، ایڈوکیٹ رئیس احمد خان، ایڈوکیٹ ، ریاض احمد شیخ، ایڈوکیٹ رانا راحیل محمود، ایڈوکیٹ رانا سہیل محمود، ایڈوکیٹ ھاشم شر، ایڈوکیٹ متین احمد آرائیں، ایڈوکیٹ راجہ تنویر، ایڈوکیٹ عارف جھنڈیر سمیت سیکڑو وکلاء نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ مظفر لغاری، ایڈوکیٹ علی حسن چانڈیو، ایڈوکیٹ محمود احمد راجپوت، ایڈوکیٹ عبدالرؤف آرائیں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جان بوجھ کر الیکشن ملتوی کرائے گئے اور انکے مخالف پینل کے امیدوار جان علی جونیجو اور میر شہزاد ٹالپور نان پریکٹسنگ وکلاء ہیں اور دونوں وڈیرے ہیں اور اسلح اور پئسے کے زور پر وکلاء کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اور 7 جنوری 2014 کو جرنل باڈی کی میٹنگ میں یہ فیصلا ہوگا کہ الیکشن میں صرف وہ صرف پریکٹس کرنے والے وکلاء کی جیت ہوگی اور وڈیرے اور بار کو سیاست کے طور پر استعمال کرنے والے نان پریکٹسنگ وکلاء کو بھگا دیا جائے گا۔ اس موقع پر وکلاء نے ڈسٹرکٹ بار میرپورخاص کی الیکشن میں ضلعے کے علاوہ دیگر دیگر وکلاء کو ووٹ نہ دلوانے کا بھی عہد کیا گیا۔ اس موقع پر سینئر وکلاء نے ا پیل کی چند پئسوں کے خاطر اپنا قیمتی ووٹ فروخت کی لعنت کو ھمیشہ ھمیشہ کے خیر باد کیا جائے اور انڈیپنڈنٹ پینل جس نے اس بار کو بنایا اس پینل کو بھاری اکثریت سے جتوا کر وڈیروں اور باھر سے تعلق رکھنے والے وکلاء کی بار میں ھمیشہ ھمیشہ کے لئے پابندی لگائی جائے۔

0 comments

Write Down Your Responses