علم حاصل کرنا ہر مرد و عورت پر فرض ہے،دارلعلوم نوریہ رضویہ کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات

فیصل آباد( سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل ) دارلعلوم نوریہ رضویہ کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس کی صدارت معروف مذہبی سکالر پروفیسر ڈاکٹر اسحاق قریشی نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سہیل بن رشید‘ سابق صدر میاں جاوید اقبال‘ ایم پی اے شیخ خرم شہزاد نے کہا کہ علم حاصل کرنا ہر مرد و عورت پر فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارلعلوم نوریہ رضویہ میں آ کر یوں لگتا ہے جیسے کسی بڑی یونیورسٹی کے پروگرام میں شریک ہو رہے ہیں۔ صاحبزادہ سید ہدایت رسول قادری کی زیر سرپرستی چلنے والے دارلعلوم نوریہ رضویہ بلاشک و شبہ فیصل آباد کا ایک مثالی ادارہ ہے۔ ادارے کا ڈسپلن‘ نظم و ضبط ادارے کے اساتذہ کی شب و روز محنت کا نتیجہ ہے۔ دارلعلوم نوریہ رضویہ کے طالب علم جس طرح ہر سال بورڈ کے امتحانات میں پوزیشنیں لیتے ہیں اس کی مثال کم بھی دیکھنے میں آتی ہے۔مقررین نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دارلعلوم نوریہ رضویہ کو کالج کا درجہ دیا جائے اور اس کے لئے جگہ اور فنڈز بھی مہیا کئے جائیں تاکہ یہاں پڑھنے والے طلبہ کو دیگر کالجز کی طرح جدیدعلوم سے آراستہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ دارلعلوم نوریہ رضویہ میں جس طرح اسلام اور نظریہ پاکستان جدید اور قدیم علوم پڑھائے جانے کے علاوہ طلبہ کے کردار پر بھی خصوصی تربیت دی جاتی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں رانا ادریس خاں‘ علامہ افضل سعیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دارلعلوم نوریہ رضویہ سرپرست صاحبزادہ سید ہدایت رسول قادری جس طرح شب و روز محنت کر رہے ہیں بلاشبہ اللہ اور اللہ کا رسولؐ ان پر راضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارلعلوم نوریہ رضویہ میں محدث اعظم پاکستان اور شیخ اسلام ڈاکٹر طاہر القادری ک فیض نظر آتا ہے۔ تقریب میں علامہ عزیز الحسن اعوان‘ حاجی منیر نورانی‘ قاری افضل قادری‘ حاجی عبدالرحمن‘ شیخ ارشد‘ اچھی بھائی‘ پروفیسر قمر‘ قاری حمید قادری‘ ملک سرفراز قادری‘ رمضان چشتی‘ منظور رحمانی اور کثیر تعداد میں معززین نے شرکت کی۔

0 comments

Write Down Your Responses