چہلم ،پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، غفلت یا کمزوری کی کوئی گنجائش نہیں،ڈی سی اونور الامین مینگل

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)ڈی سی اونور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ امن و امان کو درپیش خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے چہلم محرم الحرام پر جامع حفاظتی و انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کمزوری کی قطعا کوئی گنجائش نہیں ۔ انہوں نے یہ ہدایت چہلم محرم الحرام کے جلوسوں و مجالس کے لئے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی کے تناظر میں چہلم محرم الحرام کے پروگرامز سیکورٹی کے حوالے سے غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں ۔ لہذا ایسے ٹھوس انتظامات ہونے چاہیں جن کی بدولت کسی بدامنی یا مسئلے کا احتمال نہ رہے ۔ انہوں نے چہلم کے جلوسوں کے راستوں اور مجالس کے مقامات کی صفائی ستھرائی ‘ تجاوزات کے خاتمے اور دیگر رکاوٹوں کو فوری دور کرنے کی ہدایت کی اور ہسپتالوں کی انتظامیہ سے کہا کہ وہ ایمرجنسی انتظامات کو چوکس رکھیں ۔ ڈی سی او نے سول ڈیفنس ‘ ریسکیو 1122 کے سٹاف کو سیکورٹی آلات اور ایمرجنسی سروسز کو موقع پر چوکس رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے انتظامی افسران سے کہا کہ وہ سی سی ٹی وی کیمروں کی چالو حالت میں موجودگی کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ چہلم کے جلوسوں اور مجالس کاتمام افسران جوائنٹ سروے کرکے انتظامی و حفاظتی امور کی انجام دہی کے بارے میں تصدیقی سرٹیفکیٹ پیش کریں۔

0 comments

Write Down Your Responses