زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی 20ویں تقریب تقسیم اسناد کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ہوں گے ، تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل

فیصل آباد( سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل ) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی 20ویں تقریب تقسیم اسناد کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیں ہیں۔ ہفتہ 21دسمبر کو صبح گیارہ بجے یونیورسٹی ڈی گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے کانووکیشن میں گورنر پنجاب /چانسلر جامعہ زرعیہ فیصل آباد چوہدری محمد سرور مہمان خصوصی کی حیثیت سے سال 2009تا 12کے دوران فارغ التحصیل ہونے والے 12ہزار سے زائد گریجوایٹس میں میڈلزاور ڈگریاں تقسیم کریں گے۔ کانووکیشن میں شرکت کرنے والے گریجوایٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈی گراؤنڈ میں نظامت امتحانات کے انفرمیشن ڈیسک پر اپنی رجسٹریشن کروائیں اور آج جمعہ صبح گیارہ بجے فل ڈریس ریہرسل میں شرکت یقینی بنائیں تاکہ کانووکیشن تقریب میں ان کی شرکت یقینی بنائی جا سکے۔ کانووکیشن میں مجموعی طور پر 283 سکالرز اپنی پی ایچ ڈی ڈگریاں وصول کریں گے جبکہ 821گریجوایٹس ایم فل اور ایم ایس ڈگریاں‘ 5892ایم ایس سی (آنرز)‘ ایم ایس سی ‘ ایم بی اے‘ ایم کام‘ ایم بی آئی ٹی اور ایم اے گریجوایٹس کے ساتھ ساتھ 4467بی ایس سی (آنرز)‘ بی ایس سی (ایگری انجینئرنگ)‘ بی ایس سی (فوڈ سائنس و نیوٹریشن) اور ڈی وی ایم گریجوایٹس کو ڈگریاں عطاء کی جائیں گی۔اس روز سال 2009ء سے 2012ء کے دوران گریجوایٹ ہونے والے 144ہونہار نوجوانوں کو میڈلز عطاء کئے جائیں گے جن میں اٹھائیس گریجوایٹس کو گولڈ میڈل‘ 97طلبہ کو سلور میڈل جبکہ 19طلبہ کو براؤنز میڈل پہنائے جائیں گے

0 comments

Write Down Your Responses