قطر کے قونصل جنرل نے پیر سید علی گوہر شاہ راشدی کی جانب سے مہمان نوازی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا

سانگھڑ(انویسٹی گیشن ٹیم) قطرکے قونصل جنرل سعاد بن عبداﷲ المحمود سابقہ وفاقی وزیر پیر صاحب پاگاڑہ کے بھائی پیر سید علی گوہر شاہ راشدی کی دعوت پر ان کی زرعی زمین پہنچے جہاں پیر سید علی گوہر شاہ راشدی سابقہ گورنر پنجاب احمد محمدو کے بھائی اکبر محمود اور بڑی تعداد میں پیر صاحب پاگاڑہ کے مریدین نے ان کا استقبال کیا قطر کے قونصل جنرل نے پیر سید علی گوہر شاہ راشدی کی جانب سے مہمان نوازی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا جب کہ پیر سید علی گوہر چاہ راشدی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان بے مثال دوستی کی وجہ سے ہم پر فرض ہے کہ ہم پاکستان کی عوام اور پاکستانی ثقافت کے بارے میں اپنے مہمانوں کو اگاہی دیں اس موقع پر پیر سید علی گوہر شاہ راشدی نے میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو اور نواز شریف دونوں کی پالیسی ایک جیسی ہیں دونوں سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ملا جہانگیر ترین جو وزیر اعظم بنے کے خواب دیکھ رہے ہیں وہ کھبی بھی پورے نہیں ہوں گئے بھٹو کی طرح عمران خان بھی عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کے بی میں عمران خان کی حکومت ہے جو چاہیں کریں مگر وہ بھی عوام کو روٹی دیکھا کر بیوقوف بنارہے ہیں نواز شریف آج جو نوجوانون کے لئے اسکیم بنا رہے ہیں یہ اسکیم انھوں نے 1989میں نواز شریف کو منظوری کے لئے دی تھیں جو نواز شریف نے روک دی تھیں آج وہ ہی راج کر رہے ہیں کراچی میں سیاسی جماعتوں سے زیادہ پولیس بھتہ خوری میں ملوث ہے کسی بھی علاقے میں ایک قتل ہوجائے تو پولیس علاقے کا جینا حرام کر دیتی ہے کراچی میں ہزارون افراد بے گناہ قتل ہوگئے پولیس کسی کو بھی گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کم نہیں ہوگا بلکہ 125 تک جائے گا اسحاق دار نے اائی ایم ایف کی قسط دینی ہے ان کی کوشش ہے کہ ڈالروں کی رقم قسط مین جمع کروادی جائے ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کے صرف پانچ ٹاپ کلاس سیاستدان اپنی بیرون ملک سے سرمایہ داری پاکستان لے آئین تو پاکستان کے تمام قرضے ختم ہوسکتے ہیں یا پھر ملک سے کرپشن کا خاتمہ کیا جائے جو دونوں کام ھکومت کے بس میں نہیں ہیں جس کا نقسان عوام کو ہی برداشت کرنا پرے گا

0 comments

Write Down Your Responses