سکھر ضلع میں قبرستانوں پر قبضہ مافیا کے قبضے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا : کمشنر سکھر ڈاکٹر نیاز علی عباسی

سکھر (ایم وی این نیوز) کمشنر سکھر ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے ذرائع ابلاغ میں قبرستانوں پر قبضہ مافیا ، غیر قانونی تجاوزات او ر بدترین ٹریفک جام کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ سکھر ضلع میں قبرستانوں پر قبضہ مافیا کے قبضے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور شہر میں جاری غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشن کو موثر کیا جارہا ہے اور اس کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا اس سلسلے میں پولیس اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے شہر میں قبضہ مافیا اور قبرستانوں پر ناجائز تجاوزات کے خاتمے میں پولیس ضلعی انتظامیہ کی شانہ بشانہ مدد کرے تاکہ شہر سے غیر قانونی تجاوزات کو ختم کیا جا سکے اور اس سلسلے میں کسی بھی دباؤ یا اثر رسوخ کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس آپریشن کو بلا تفریق جاری رکھا جائے۔اس مو قع پرکمشنر سکھر نے ایس ایس پی سکھر کو کہا ہے کہ ان تمام غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں اور غیر قانونی تجاوزات میں روکاوٹ بننے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کی جائے اس کے ساتھ مارکیٹوں بازاروں اور اہم شاہراہوں پر تجاوزات کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہورہی ہے جبکہ تجاوزات کے باعث شہر میں بے ہنگمی کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات سے دورچار ہونا پڑ رہا ہے اور عوامی شکایات میں مسلسل اضافہ معمول بن گیا ہے جس کیلئے پولیس کو مثبت کردار ادا کرتے ہوئے آہنی ہاتھوں سے غیر قانونی تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف
عوامی مفاد میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے واضح کیا کہ ضلع انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ شہر کی تاریخی قبرستانوں کی حیثیت ہر صورت بحال کی جائے گی اس سلسلے میں درپیش ہر رکاوٹ کو قانون کے تحت ختم کیا جائے گا ۔

0 comments

Write Down Your Responses