کمشنر سرگودہا ڈویژن اقبال محمد چوہان کاچہلم امام حسین ؑ کے جلوس او رروٹس کامعائنہ

سرگودھا (بیورو رپورٹ) کمشنر سرگودہا ڈویژن اقبال محمد چوہان نے آج سرگودہا میں چہلم امام حسین ؑ کے جلوس او رروٹس کامعائنہ کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی سی او سرگودہ طارق محمود ‘ڈی پی او راجہ بشارت محمود ‘ ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے ڈاکٹر فاروق منظور ‘ محمد عرفان بٹ او رچیف آفیسر بلدیہ سرگودہا اسد اللہ ہریا کے علاوہ دیگر پولیس افسران او رمتعلقہ اداروں کے نمائندے بھی تھے ۔ کمشنر نے
پولیس کو جلوس کی سیکورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ سیکورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا ۔ جلوس کے منتظمین کو ضابطوں کی سختی سے پابندی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔بعدازاں کمشنر نے شاہپور صدر میں کرسچین کمیونٹی کیلئے ٹی ایم اے کی طرف سے لگائے گئے کرسمس بازار کا بھی جائزہ لیا ۔ انہوں نے کرسمس بازار میں آٹا او ردیگر اشیاء کی مارکیٹ کی نسبت سستے نرخوں پر دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا او رکہاکہ کرسچین کمیونٹی کو ان کی عید کی خوشیوں کیلئے انتظامات کرنا ہمارا اخلاقی اور مذہبی فریضہ ہے تاکہ وہ احساس محرومی کا شکار نہ ہوں ۔ اس موقع پر ڈی سی او طارق محمود ‘ اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ بنگش ‘ ٹی ایم او ظفر عباس بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر کرسمس کیک بھی کاٹا گیا ۔

0 comments

Write Down Your Responses