کرسمس امن،احترام اور خوشی کا دن ہے دنیا بھر کی عیسائی برادری اس دن کو روایتی مذہبی جو ش و خروش سے مناتی ہے

ڈسکہ(انویسٹی گیشن ٹیم) کرسمس امن،احترام اور خوشی کا دن ہے دنیا بھر کی عیسائی برادری اس دن کو روایتی مذہبی جو ش و خروش سے مناتی ہے پاکستان میں بھی عیسائی کمیونٹی سمیت تمام مذاہب کے پیرو کاروں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے لہٰذا پاکستان میں بھی عیسائی برادری اپنی تمام رسومات ادا کرتی ہے اس سلسلے میں انھیں تمام مسلم برادری کا تعاون حاصل ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار رہنما صحافی ڈاکٹر ناصر حسین علوی نے کرسمس کے سلسلہ میں انٹرنیشنل نیو جنریشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے بے شمار اقدامات کر رہی ہے حکومتی اقدامات سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے عیسائی برادری تعلیم کو فروغ دے انٹرنیشنل نیو جنریشن فاؤنڈیشن کے چیف آرگنائزرڈاکٹر پرویز بھٹی نے کہا کہ بلا شبہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے اور ہم اپنے تمام مذہبی ایام پورے جوش اور مذہبی ولولے سے ادا کرتے ہیں اس سلسلے میں ہمیں نہ صرف حکومت اور شہریوں کا مکمل تعاون حاصل رہتا ہے بلکہ وہ ہماری خوشیوں میں بھی شریک ہوتے ہیں اس موقع پر پریس کلب ڈسکہ کے ممبران حاجی احمد خاں، ضیاء اللہ شیخ ،ذیشان انصاری،حسن علی طاہر،ارشد فوٹوگرافر،سجاد کشور و دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر کرسمس کیک کاٹا گیا اور عیسائی برادری کے مستحق خاندانوں میں انٹرنیشنل نیو جنریشن فاؤنڈیشن کی جانب سے مسیحی بہن بھائیوں میں کرسمس گفٹ بھی تقسیم کئے گئے اور صحافی ڈاکٹر پرویز بھٹی آف یوکے نے اعلی صحافتی خدمات پر پریس کلب ڈسکہ کے ممبران میں شیلڈ ز بھی تقسیم کیں

0 comments

Write Down Your Responses