کھیلیں نوجوانوں میں جہاں مورال اورجذبہ کو بلند رکھتی ہیں، وہاں جسمانی فٹنس بھی برقراررہتی ہے،چیف ٹریفک آفیسر عمران کشور

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)چیف ٹریفک آفیسر عمران کشور نے پولیس کی والی بال فاتح ٹیم سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ کھیلیں نوجوانوں میں مورال اورجذبہ کو بلند رکھتی ہیں۔فاتح ٹیمیں جہاں مختلف مقابلہ جات میں اچھی کارکردگی سے اپنے ضلع کانام روشن کررہی ہیں وہاں نوجوانوں کی جسمانی فٹنس بھی برقراررہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آبادرینج کی مختلف کھیلوں میں اچھی کارکردگی حوصلہ افزاء ہے اور اچھی کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں کو بھرپور مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔سی ٹی اونے کہا کہ ٹریفک وارڈنز اور ضلع پولیس کے جوانوں کی مشترکہ ٹیمیں مختلف کھیلوں کے ایسے میرٹ کی بنیادپر تشکیل دی گئی ہیں جن کی کارکردگی تسلی بخش ہے ۔انہوں نے آئندہ بھی کھلاڑیوں کے لئے اچھے اقدامات اورمنصوبہ بندی کی خوشخبری سنائی ہے

0 comments

Write Down Your Responses