ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی حضرت امام حسین کا چہلم مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا

سکھر (ایم وی این نیوز)ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی حضرت امام حسین کا چہلم مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا ،چہلم حضر ت اما م حسین کے موقع پر سکھر میں ماتمی جلوس کی گذرگاہوں اورراستوں پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظانات ، پولیس و رینجرز کی خصوصی دستے تعینات ، شہر کی مختلف امام بارگاہوں پر مجلس عزامنعقد کی گئی ، مرکزی امام بارگاہ سے ماتمی جلوس برآمد ،
حضرت امام حسین کے چلہم کے سلسلے میں سکھر شہر کے مختلف علاقوں سے شہداء کربلا کی یاد میں چھوٹے بڑے بارہ سے زائد ماتمی جلوس نکالے گئے تاہم مرکزی ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ غریب آباد سے نکالا گیا ہے ، جو شکارپور روڈ ، بیراج روڈ ،اے سیکشن روڈ ، گھنٹہ گھر چوک سمیت روایتی راستوں سے ہوتا ہوا رات دیر گئے واپس مرکزی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا،ماتمی جلوس میں علم پاک و ذوالجناح سمیت پانی و شربت کی سبلیں بھی جلوس میں شامل تھیں ماتمی جلوس میں عزاداران حسین نے سینہ کوبی اور زنجیر زنی کے ساتھ نوحہ خوانی بھی کی اور شہر کے مختلف مقامات اور امام بارگاہوں میں مجالس منعقد کی گئی جن سے علماء کرام و ذاکرین نے خطاب کرتے ہوئے واقعہ کربلا اور اسکے بعد پیش آنے والے واقعات پر روشنی ڈالیحضرت امام حسین کے چہلم اور ماتمی جلوس کے موقع پرضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت ترین حفاظتی انتظامات اقدامات کئے گئے تھے اور شہر کے مختلف مقامات پر پولیس و رینجرز کے خصوصی دستے تعینات کئے گئے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈبھیماتمی جلوس کے ہمراہ تھا جو وقتاً وقتاً گذرگاہوں کی سرچنگ کر رہا تھا اسی طرح سکھر ضلع کے دیگر شہریوں پنو عاقل ، روہڑی کندھرا، باگڑجی ، پرانا سکھر و دیگر میں بھی چہلم کے ماتمی جلوس نکالے گئے تھے 

0 comments

Write Down Your Responses