امن و امان قائم رکھنا ہر مسلمان کر فرض ہے پولیس کے شانہ بشانہ امن کمیٹی ممبران اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے

خان پور (انچارج انویسٹی گیشن سیل) چہلم اما م حسینؓ کے حوالے سے دفتر ڈی ایس پی میں ڈی ایس پی شبیر وڑائچ کی زیر صدرات امن کمیٹی ممبران کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں حاجی مقبول احمد بھٹی ،خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ، خواجہ عاطف بشیر ،چوہدری اختر علی چوہد ری محمد ظہیر ،ساجد حسین ،ذیشان علی اکبر نے شرکت کی اس موقع پر سیکورٹی ،مجالس اور ٹائیمنگ بارے مشاورت کی گئی ممبران امن کمیٹی نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ امن و امان قائم رکھنا ہر مسلمان کر فرض ہے پولیس کے شانہ بشانہ امن کمیٹی ممبران اپنی ڈیوٹی
سرانجام دیں گے اور اس حوالے سے ڈی ایس پی شبیر وڑائچ نے کہا کہ چہلم اما م حسین کے حوالے سے ڈی پی اور حیم یار خان سہیل ظفر چٹھہ کی سربراہی میں سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے پولیس کے مسلح کے نوجوان اپنی ڈٰیوٹیا ں سرانجام دیں گے انہوں کہا کہ علما کرام نے بھی ہر سال کی طرح امن و امان میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے کسی بھی ناخوش گوار سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی سخت سیکورٹی متعارف کرائی جائے گی 

0 comments

Write Down Your Responses