موٹرسائیکل چاندگاڑیوں نے عوام کوذہنی مریض بناکررکھ دیا

بہاول پور (انویسٹی گیشن ٹیم) موٹرسائیکل چاندگاڑیوں نے عوام کوذہنی مریض بناکررکھ دیاہے ان خیالات کااظہار شہریوں ظفرحسین علوی، محمداسلم عباسی، عزیزخان گھلو، جاوید حسن، ریاض حسین علوی، ملک بشیر احمد، ملک محمداصغر، محمداقبال نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ کم عمرڈرائیوروں نے بغیرلائسنس اورناتجربہ کاری کیوجہ سے موت کے سودگرا بن گئے ہیں جن کی نااہلی کی وجہ سے آئے روز شہری حادثات کاشکار ہوکر معذوری کی زندگی گزارنے پرمجبورہیں اکثرچاندگاڑی ڈرائیوان نے سلسنز اتارکر اوراکثرٹیپ ریکارڈ چلا کرمقابلہ بازی میں ڈ رائیونگ کرتے ہیں ان چاندگاڑی چلانے والوں کی وجہ سے شہری ذہنی مریض بن رہے ہیں جن کو چیک کرنیوالاکوئی بھی حکومتی ادارہ نہیں ہے ٹریفک پولیس کے افسران کوتوجہ دلانے کے باوجود بھی ان کیخلاف کاروائی نہ ہونا ایک سوالیہ نشان بن رہاہے شہریوں نے ڈی سی او بہاولپور، ایس پی ٹریفک ڈی ایس پی ٹریفک بہاولپور سے فوری اصلاح احوال کامطالبہ کیا۔

0 comments

Write Down Your Responses