چہلم کی آمد ،مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں کی CPO ڈاکٹر حیدر اشرف اور DCO نورالامین مینگل سے ملاقات

فیصل آباد( سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل )  فیصل DPO  آباد سی پی او ڈاکٹر حیدر اشرف اور فیصل آباد نورالامین مینگل کی پولیس لائنز میں مجلس وحدت  المسلمین کے رہنماؤں سے چہلم کی آمد اور فیصل آباد میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے ملاقات کی باہمی امور کے مختلف پہلوؤں پر بحث کی گئی ملاقات میں مجلس وحدت المسلمین کے شرکاء نے یقین دلایا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے بروقت رابطوں ، تعاون اور بھرپور محنت کیوجہ سے جس طرح محرم الحرام پرسکون گزرا ہے انشاء اللہ تعالیٰ جہلم پر بھی اسی طرح بین المسالک رواداری اور برداشت میں اضافہ ہوگا ۔ بلکہ فیصل آباد ایک رول ماڈل کے طور پر پنجاب اور پاکستان میں ابھر کر سامنے آئے گا ۔ CPOفیصل آباد اور DCOفیصل آباد نے مجلس وحدت المسلمین کی گورنمنٹ کے مختلف اداروں میں نمائندگی اور اس سے قریبی تعاون رکھنے کا یقین دلایااور غیر مشروط تعاون پر مجلس وحدت المسلمین کے شرکاء کا شکریہ اداء کیا۔

0 comments

Write Down Your Responses