بلدیاتی ادارے سیاست کی نرسریاں ہیں : اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ اسماعیل خان

ڈیرہ ا سماعیل خان(شازیہ منیر انوسٹی گیشن ٹیم)اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ اسماعیل خان عرفان اللہ محسودنے کہاہے کہ بلدیاتی ادارے سیاست کی نرسریاں ہیں۔جن کے متخب نمائندے آگے چل کرایم پی اے ‘ایم این ایز اورسینیٹرزبنتے ہیں۔بلدیاتی الیکشن کے بغیرترقی ممکن نہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان میں حلقہ بندیاں ہوچکی ہیں اوراعتراضات دورکئے جارہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے مقامی ہوٹل میں دامان سول سوسائٹی نیٹ ورک کے زیراہتمام ایس پی اوکے تعاون سے ’’بلدیاتی الیکشن2014ء وقت کی آواز‘‘کے موضوع پر منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت میں کیا۔تقریب میں بڑی تعدادمیں سابقہ بلدیاتی نمائندوں‘تاجران‘شہریوں‘خواتین اورصحافیوں نے شرکت کی۔تقریب سے سابق ناظم محمدحنیف پیپا‘ممتازکالم نگارودانشورابوالمعظم ترابی‘ڈیرہ پریس کلب کے صدرمحمدرمضان سیماب‘سابق اقلیتی ضلعی ممبرنسیم شاہدایڈووکیٹ‘سابقہ لیبرکونسلرمحمدایوب عرف لعل بادشاہ‘انجمن تاجران شرقی سرکلرروڈکے صدرچوہدری جمیل احمد‘ممتازمذہبی رہنماوصحافی سیدفیاض حسین شاہ بخاری‘امجدجہانگیرایڈووکیٹ‘اقلیتی رہنمادلبراورثانیہ خان نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں سابق ناظم فضل احمدعرف اڈل خان‘ملک اقبال بم ودیگربھی موجودتھے۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرنے کہاکہ الیکشن بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے ہوگاجسمیں دھاندلی نہیں ہوسکے گی۔انہوں نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی ڈسٹرکٹ کونسل ہوگی۔جبکہ ٹی ایم ایزبھی بحال کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی 49یونین کونسلز ہیں جن میں لیبرہوڈ اورویلج کونسلزتشکیل دی گئی ہیں جبکہ دیگرمقررین نے کہاکہ بلدیاتی سسٹم جاری رہناچاہئے تاکہ اختیارات اوروسائل عوام کومل سکیں۔انہوں نے کہاکہ عوام باکردارمخلص اورباصلاحیت لوگوں کوآگے لائیں۔اپنے ووٹ پربھرپوراستعمال کیلئے قومی شناختی کارڈبنوانے کیلئے متحرک ہوجائیں اورووٹوں کااندراج بھی ضرورکروائیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ نے مختلف شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دےئے۔

0 comments

Write Down Your Responses