سستے بازار میں انتہائی ناقص آٹے کی فروخت ،آٹا کھانے والے افراد پیٹ کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

ہارون آباد (انویسٹی گیشن ٹیم ) ہارون آباد شہر میں پنجاب حکومت کی جانب سے سستے بازار میں انتہائی ناقص آٹے کی فروخت ،آٹا کھانے والے افراد پیٹ کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔عوام کا سستے بازار کے ذمہ داران کے خلاف شدید احتجاج اور کاروائی کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق ہارون آباد میں حکومت پنجاب کی جانب سے مین بازار کے چوک فوارہ میں لگائے گئے سستے بازار میںآٹا سمیت دیگر ناقص اشیاء کی فروخت کی جا رہی ہے ۔اس سلسلہ میں انجمن صحافیاں و پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد میںآکر فاروق احمد ،رانا کاشف ،کامران سعید ،یاسر ،فریاد ،طارق ،شبیر ،محمد سرور و دیگر نے بتایا کہ حکومت پنجاب سے کی جانب سے لگائے گئے سستے بازارمیں آٹا سمیت دیگر ناقص اشیاء فروخت ہو رہی ہے ۔ایک دیہاڑی دار مزدور 200روپے کما کر اکھٹے کرتا ہے اور سستہ بازار سے 765روپے میں ناقص آٹے کا تھیلہ خریدتا ہے اور گھر والے تمام افراد یہ آٹا کھانے کے بعد ہسپتال میں داخل ہو جاتے ہیں ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پنجاب غریب عوام پر ظلم بند کردیں اور خوف خدا کرتے ہوئے سستے بازار میں ناقص اشیاء فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کر کے غریب عوام کو ریلیف فراہم کرے ۔

0 comments

Write Down Your Responses