آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ

راولپنڈی(انویسٹی گیشن ٹیم) آرمی چیف جنرل راحیل شریف آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاک فوج حکومت کی زیر قیادت جاری امن عمل کی مکمل حمایت کرتی ہے تاہم دہشت گردوں کی جانب سے حملے کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر پشاور نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی یادگار پر حاضری دی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
دورے کے دوران آرمی چیف کو مختلف آپریشنل، تربیتی اورانتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے مالاکنڈ ڈویژن اور فاٹا میں جاری ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی، دورے کے دوران انہوں نے حکومت کی زیر قیادت جاری امن عمل کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے برداشت نہیں کئے جائیں گے

0 comments

Write Down Your Responses