ہمارے کارکنان کو مشتعل نہ کیاجائے ،اہلسنت والجماعت ضلع ملتان کے صدر حاجی شہاب الدین،ہماری امن پسندضلع میں ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں ،نائب صدر اہلسنت والجماعت ضلع ملتان خواجہ عبدالمنان

ملتان(انویسٹی گیشن ٹیم ) ضلعی صدر حاجی شہاب الدین نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ ن لیگ حکومت اور اہلسنت والجماعت کی قیادت کو نہ ہندہ ہاتھ ایک بار پھر 95.96کی طرف لے جارہے ہیں۔ن لیگ اس سازش کو سمجھے کہ وہ کونسے عوامل ہیں جس کی وجہ سے ن لیگ اور عوام اہلسنت میں دوریاں پیدا ہورہی ہیں ۔حالانکہ تاریخ گواہ ہے کہ ن لیگ کے ساتھ الیکشن میں سب سے زیادہ تعاون اہلسنت نے ہی کیا ہے کیونکہ سنی ملکی اکثریتی آبادی میں 98فیصد ہے ۔سنیوں کے ووٹوں سے منتخب حکومت اہلسنت کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریاں سراسر انصافی ہے راولپنڈی کے واقعہ کے بعد تو حکومت کو چاہیے تھا کہ اس واقعہ کے ذمہ داران کو گرفتار کرتی لیکن اس کے برعکس شہداء راولپنڈی کے ساتھ اظہاریکجہتی کرنے کے بجائے ان پر ظلم و ستم کا سلسلہ شروع کردیا حاجی شہاب الدین نے مزید کہا کہ یک طرفہ کارروائی کی وجہ سے ہمارے کارکنان میں اشتعال پایا جانا بھی اسی امر کا سلسلہ ہے ۔لہٰذا حکومت ملک کے امن کو مدنظر رکھتے ہوئے نام نہاد خنجر برادر جلوسوں کو سیکیورٹی دینے کے نام پر اہلسنت کے ساتھ ظلم و ستم بند کرے اس موقع پر نائب صدر اہلسنت والجماعت ضلع ملتان خواجہ عبدالمنان نے کہا کہ اس محرم میں ملتان والے واقع میں ہم نے عوام الناس کو کنٹرول کرکے ملتان کے امن کو بچایا حالانکہ اس کام کے لیے ہمیں لوگوں کے تعنے بھی سننا پڑے لیکن ہم نے پھر بھی ملتان کو اس سے بچایا ہم نے حکومت سے ہر قسم کا تعاون کیا ہم امن پسند لوگ ہیں لیکن اس کا صلہ ہمارے گھروں پر چھاپے مار کر دیا جارہا ہے انسانی حقوق کی تنظیمیں اس پر غور کریں اور امن کے لیے کام کرنے والے کے حق میں آواز بلند کرے ۔

0 comments

Write Down Your Responses