پاکستان یرقان اور ایڈز کے زیادہ مریضوں کے حوالے سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے

ڈیرہ غازیخان (انویسٹی گیشن ٹیم).پاکستان یرقان اور ایڈز کے زیادہ مریضوں کے حوالے سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے . صرف میڈیکل کالج ڈیرہ غازیخان میں 268 ایڈز کے مریض رجسٹرڈ ہیں جن کا باقاعدہ علاج کیاجا رہاہے . 5778 لوگوں میں سے 500 کے قریب یرقان میں مبتلا نکلے جن میں سے 313 مرد ، 143 خواتین اور 28 بچے شامل ہیں او ران میں سے 47 افراد مرض کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں . ضلع ڈیرہ غازیخان کے علاقہ سخی سرور اور کوٹ مبارک میں ایڈز کے مریضوں کی شرح سب سے زیادہ ہے . یہ انکشاف ماہرین طب نے ڈی جی خان میڈیکل کالج و ہسپتال کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا . مہمان خصوصی کمشنر محمد امین چودھری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ پیرا میڈیکل سٹاف کو پیشہ وارانہ تربیت دینا ضروری ہے کیونکہ ڈاکٹروں کی نسبت ان کا زیادہ تر وقت مریضوں کے ساتھ گزرتا ہے اس سے بہتر علاج معالجہ میں مدد ملے گی . انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے دوماہ کے دوران ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں دو سو سے زائد میڈیکل آفیسرز تعینات کر دیئے ہیں اور بہت جلد ہر ضلع میں 20 ، 20 سے زائد خواتین میڈیکل آفیسر تعینات کی جائیں گی . میڈیکل کالج اور ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی اسامیاں پر کرنے کے ساتھ جدید طبی آلات اور مشینری فراہم کی جائے گی. کمشنر نے کہاکہ مہلک امراض سے متعلق آگاہی دینے کیلئے ضلعی سطح پر سیمینارز کا انعقاد کیاجائے گا. پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر غلام مصطفی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ یرقان کی سات اقسام ہیں جن میں سے بی اور سی سب سے زیادہ مہلک ہیں اور محتاط اندازے کے مطابق ہر دسواں پاکستانی کسی نہ کسی قسم کے وائرس سے متاثر ہے . سابق چیف فزیشن ڈاکٹر محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یرقان کا وائرس 90 روز بعد علامتیں ظاہر کرتا ہے جن میں جگر کی سوزش ، بھوک کانہ لگنا ، تھکاوٹ ، الٹیا ں آنا وغیرہ اہم ہیں . فزیشن ڈاکٹر ناصر جمال گوپانگ ، ڈاکٹر نذیر احمد ملک ، ڈاکٹر محمدہارون بلال ، ڈاکٹر سعدیہ شیراز ، ڈاکٹر حمیرا شاہین او ردیگر نے اپنے خطاب میں کہاکہ یرقان اور ایڈز استعمال شدہ سرنج؍ بلیڈ ، غیر تصدیق شدہ خون اور جنسی ملاپ سے پھیل سکتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ صحت مند شخص بھی ہر تین ماہ بعد ٹیسٹ کرائے اور جتنی جلد ی عمر میں ویکسی نیشن کرائی جائے اتنی زیادہ فائدہ مند ہے . سیمینار میں ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد حسین بھٹی ، ایم ایس ڈاکٹر موسی کلیم ، اے ایم ایس ڈاکٹر ساجد کلیم قسمانی ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر حامد ، ڈاکٹر روح الامین ، پروفیسر شاہ زمین ، ڈاکٹر جاوید اقبال ، ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل واحد بخش جتوئی ، ڈاکٹر خالد لطیف سمیت ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرا میڈیکل سٹاف اور میڈیکل کالج کے طلباؤطالبات نے شرکت ک

0 comments

Write Down Your Responses