آئی ۔جی پنجاب اور آر۔ پی ۔او بہاولپور شاہد حنیف کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے مجالس ، جلوس اور حساس مقامات پرسی ۔سی۔ٹی ۔وی( CCTV) کیمرے نصب کروا دےئے

ہارون آباد (انویسٹی گیشن ٹیم) آئی ۔جی پنجاب اور آر۔ پی ۔او بہاولپور شاہد حنیفکی ہدایت پر ضلعی پولیس نے مجالس ، جلوس اور حساس مقامات پرسی ۔سی۔ٹی ۔وی( CCTV) کیمرے نصب کروا دےئے ۔ ڈی پی او اطہر اسماعیل نے ضلع بھر کے10محرم الحرام کے جلوسوں کی خود نگرانی کریں گے جبکہ ایس ۔ ڈی ۔ پی اوز ، ایس ۔ ایچ۔ اوز کو مجالس ،امام بارگاہوں اور جلوس کے مقامات کی سیکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کر دےئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام علاقوں میں مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے منتخب ارکان اسمبلی کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ مرکزی جلوسوں کے راستوں میں تمام دوکانیں اور مارکیٹیں بند رہیں گی اور تمام ملحقہ راستوں کو بھی بند کر دیا جائے گا۔ماہ محرم الحرام میں ضلعی پولیس عزاداروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریگی۔مذہی منافرت پھیلانے والے افراد کے خلاف بلا تفریق قانونی کاروائی کی جائے گی۔ شرکاء اپنے ارد گرد مشکوک اشخاص ، اشیاء پر کڑی نگاہ رکھیں اور اپنا اصل شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں ۔ ڈی ۔ پی ۔او نے کہا کہ ملک دشمن اور شر پسند عناصر کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ ضلعی پولیس امن و امان کو یقینی بنائے گی۔ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔ گشت اور پکٹس ڈیوٹی پر مامور ملازمین ہائی الرٹ رہیں گے۔یاد رہے کہ دس محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل طور پر پابندی ہوگی ۔

0 comments

Write Down Your Responses