بہاولپور کی انتظامیہ تجاوزات مافیا کے سامنے بے بس ٹی ایم اے سٹی کے اہلکار تجاوزات کی آڑ میں دہاڑیاں بنانے لگے

بہاول پور ( ڈپٹی انویسٹی گیشن انچارج سیل ) بہاولپور کی انتظامیہ تجاوزات مافیا کے سامنے بے بس ٹی ایم اے سٹی کے اہلکار تجاوزات کی آڑ میں دہاڑیاں بنانے لگے عوام پریشان وزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس لے کرانتظامیہ کی بے حسی ختم کرانے کامطالبہ بہاولپورمیں اندرون شہر اوربیرون شہر تجاوزات مافیانے ات مچارکھی ہے بازاروں میں تاجروں نے اپنی دکانوں کے تھڑے بڑھاکر ان پرتعمیرات کررکھی ہیں جبکہ ہردکاندار نے اپنے سامنے کی جگہ خوانچہ اورپھڑی فروشوں کوکرایہ پردے کران سے مال بناناشرع کررکھاہے دکاندار انہیں ا پنی دکانوں سے بجلی بھی فراہم کرتے ہیں اوردکان کاکرایہ اوربجلی کابل ان سے وصول کرتے ہیں اس عمل سے بازار سکڑ کرگلیوں کی شکل اختیار کرگئے ہیں جہاں سے عا م آدمی کاگزرنا انتہائی مشکل ہے خصوصا خواتین کے ساتھ تنگ مقامات پربے ہودگیاں عا م ہیں اورپرس اورزیورات چھننے کی وارداتیں بھی ہورہی ہیں ٹی ایم اے سٹی تجاوزات ختم کرانے کی کوشش نہیں کرتی اگرتجاوزات ختم کرانے کیلئے اہلکار اورافسران بازاروں میں جائیں تواس کی اطلاع پہلے سے دکاندارو ں کودیدی جاتی ہے جوسٹرکوں پررکھااپناسامان اٹھالیتے ہیں اورجب چیکنگ ٹیم واپس چلی جائے تو سامان دوبارہ سٹرکوں پرسجالیاجاتاہے اس کیلئے دکاندار ٹی ایم اے سٹی کے اہلکاروں کونذرانہ دیتے ہیں بازار میں ریڑھی فروشوں نے بھی قبضے جمائے ہوئے ہیں۔ اورتہہ بازاری ختم ہونے کے باوجود ٹی ایم اے اہلکاران سے بھتہ لیتے ہیں اورانہیں کھلی چھوٹ دیدی جاتی ہے کاروائی ڈالنے کیلئے بیرونی شہر ریڑھی فروشوں کی پکڑدھکڑ کرکے کاروائی ڈالی جاتی ہے حالانکہ یہ ریڑھی فروش کسی قسم کی ٹریفک میں رکاوٹ نہیں بنتے لیکن ٹی ایم اے سٹی کے اہلکاران سے بھی مال بناتے ہیں بیرونی شہر کے علاقوں ماڈل ٹاؤن بی‘ ماڈل ٹاؤن سی ‘ اسلامی کالونی ‘ سٹلائٹ ٹاؤن‘ ٹبہ بدرشیر اوردیگرعلاقوں میں لوگو ں نے اپنے گھروں کے آگے سرکاری اراضی پرتعمیرات کرکے وہاں گیٹ لگالیے ہیں جس کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی ٹریفک پولیس نے اندرو ن شہر اوربیرون شہر موٹرسائیکل اوررکشتہ سٹینڈ قائم کرارکھے ہیں اوریہ سٹینڈ پولیس کی نگرانی میں چلائے جارہے ہیں ان سے پولیس باقاعدہ یومیہ بھتہ وصول کرتی ہے دکھاوے کے نام پر تجاوزات کیخلاف کاروائی کی جاتی ہے لیکن اس کی پہلے سے اطلاع کردی جاتی ہے شہری شورواویلا کرتے رہتے ہیں لیکن انتظامیہ بالکل بے حسی کامظاہرہ کررہی ہے شہر کے کسی مسئلہ کاکوئی حل نہیں نکالاجاتاعوام پریشان ہیں اورانتظامیہ کی بے حسی پرنوحہ کناں ہیں لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوتی شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ بہاولپورمیں ایسی انتظامیہ تعینات کی جائے جوشہریوں کیلئے درد دل رکھتی ہو تجاوزات کاخاتمہ ترجیحی بنیادوں پر کیاجائے تاکہ عوا م سکھ کاسانس لے سکیں سابق ضلعی انتظامیہ نے بلاامتیازتجاوزات ختم کرانے کااقدام کیاتھا لیکن ضلعی نظامتیں ختم ہونے کے بعدیہ عفریت پھر سے پھیل چکاہے مستقل طورپر تجاوزات کے خاتمہ کیلئے موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں ٹی ایم اے مجسٹریٹ کوفعال کیاجائے اورتجاوزات کیخلاف بلاامتیاز سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

0 comments

Write Down Your Responses