عوامی خدمت خاندان کا شیوہ ہے ہمیشہ خدمت خلق کے لئے خاندان کے ہرفردنے بڑھ چڑھ کر حصہ لیاہے : ملک جنیداسلم نائچ

اللہ آباد( ڈسٹرکٹ انچارج انویسٹی گیشن سیل ) سابق نائب ضلع ناظم وعوام دوست اتحادکے سربراہ سردارملک جنیداسلم نائچ چیئرمین اور ملک اللہ وسایا آرائیں وائس چیئرمین کا انتخاب یونین کونسل کچی محمدخان سے لڑیں گے،انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئے ہیں،اپنی رہائش گاہ وقع کچی محمدخان میں معززین علاقہ اور سماجی شخصیات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردارملک جنیداسلم نائچ نے کہا کہ وہ اور ان کا گروپ بلدیاتی انتخابات میں بھرپوراندازمیں حصہ لے گا،یونین کونسل ہذامیں مضبوط عوامی گروپ کے ہمراہ وہ حصہ لے رہے ہیں،نوجوان قیادت کو میدان سیاست میں کامیاب کروا کر خطے کی تعمیر وترقی کے لئے اپنا کرداربھرپوراندازمیں ادا کریں گے،انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ان کے خاندان کا شیوہ ہے ہمیشہ خدمت خلق کے لئے ان کے خاندان کے ہرفردنے بڑھ چڑھ کر حصہ لیاہے انشاللہ وہ بلدیاتی انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کر کے اس مشن کو روایتی جوش وجزبے کے ساتھ جاری رکھیں گے،اس موقع پر ان کے گروپ کے امیدواران جام محمدافضل برڑہ،ملک محمداقبال اچھا،جام حضوربخش بھٹی،جام محمدالطاف رانجھا،ظفراقبال میرانی،غلام یسین وسیم،ملک زاہداسلم نائچ،بیگم ماسڑعبدالما لک بھٹی،بیگم محمداخترشاہ اقیلتی رہنما مسکین رام سمیت دیگرمعززین علاقہ اور تاجر برادری کثیرتعدادمیں موجودتھی۔

0 comments

Write Down Your Responses