اڈا ناواں میل ،کے قریب چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ،اہل علاقہ کا احتجاج

جڑانوالہ( انویسٹی گیشن ٹیم) تفصیلات کے مطابق شہر بھر کی طرح نواں میل کے قریب پولیس ناکہ ہونے کے باوجود راہ گیروں سے وارداتوں میں 50 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اہل علاقہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہاں موجود پولیس اہلکار صرف راہ گیروں کی تلاشی لے کر پیسے وصول کرتے ہیں اور اہل علاقہ سے ہر آنے جانے والے سے 100سے 200روپے وصول کیا جاتا ہے اور صبح کے وقت شہر جڑانوالہ میں آنے والے دکان داروں کے ساتھ اکثر واردتیں سنے میں آتی ہے اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی ایس پی جڑانوالہ ،ایس پی جڑانوالہ ،ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد ،سی پی او فیصل آباد ،آر پی او فیصل آباد ،ڈی سی او فیصل آباد ،وزیر اعلیٰ پنجاب ،وزیر اعظم پاکستان ،چیف جسٹس پاکستان اور دیگر اعلیٰ حکام سے اس واقع کا از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

0 comments

Write Down Your Responses