پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی وہ واحدجماعت ہے جوعوام کے مسائل کوحل کرنے میں سنجیدہ ہے

رحیم یار خان(  انویسٹی گیشن ٹیم ) پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی وہ واحدجماعت ہے جوعوام کے مسائل کوحل کرنے میں سنجیدہ ہے،عوام کے تعاون سے جلدتوانائی بحران سمیت تمام مشکلات پرقابوپالیں گے۔یونین کونسل بلاقی والی کورحیم یارخان کامثالی حلقہ بنائیں گے ان خیالات کااظہارپاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے لیے یونین کونسل بلاقی والی کے نامزدامیدوارچئیرمین سیداحمدشاہ حمدانی اوروائس چئیرمین چوہدری عمران شفیق نے میڈیاسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ انہیں یونین کونسل بلاقی والی کی سرکردہ شخصیات شاہ نوازخان کورائی،راشدخان کورائی،چوہدری بوٹاگل،عصمت اللہ خان،امیرحسن مگسی،جام مرید،ڈاکٹرعبدالجبار،ماسٹرعبدالستار،چوہدری خلیل،چوہدری تنویر،رمضان مولانہ،محمدجاویدودیگر کمبوہ،جٹ اورمگسی برادری کی مکمل حمایت حاصل ہے جواپنے ووٹ کی طاقت سے انہیں کامیاب کرائیں گے سیداحمدشاہ حمدانی اورچوہدری عمران شفیق نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کامقصدعلاقے کے عوام میں پائی جانے والی محرومیوں کاازالہ کرناہے عوام نے اگرانہیں کامیاب کرایاتووہ علاقے میں ریکارڈترقیاتی کام کرواکریونین کونسل بلاقی والی کی تقدیربدل دیں گے اورمثالی یونینکونسل کادرجہ دلواکردم لیں گے۔

0 comments

Write Down Your Responses