قدیمی اور تاریخی یونین کونسل کی غیرفطری توڑ پھوڑ کر کے اس کے حصے بخرئے کردئے گئے : جام محجوب احمدلاڑایڈوکیٹ

فیروزہ( ڈسٹرکٹ انچارج انویسٹی گیشن سیل ) ہائی کورٹ باربہاول پورکے سابق جنرل سیکرٹری اور امیدوارچیئرمین جام محجوب احمدلاڑایڈوکیٹ ،وائس چیئر مین راجہ احسان الحق نے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب چھوٹے چھوٹے قصبے میونسپل کمیٹی بنا دئے گئے لیکن یہاں کے عوام کے ساتھ یہ ظلم روا رکھا گیا کہ قدیمی اور تاریخی یونین کونسل کی غیرفطری توڑ پھوڑ کر کے اس کے حصے بخرئے کردئے گئے،اور آبادی کو بجائے متحد کرنے کے کئی حصوں میں تقسیم کر کے قصبہ فیروزہ کے قدیمی تشخص کوتباہ کردیا گیا،اور خونی رشتوں کو تقسیم کر کیاس میں نفرت کی دیوارکھڑی کر دی گئی ، قدیمی اور تاریخی ناموں کو ختم کر کے اپنے ناموں پر حلقوں کے نام رکھنے والوں کی خواہش عوام میں نفرت کی علامت بن چکی ہے،لیکن انہیں یہاں بھی شکست ہوئی اور انتخابات میں بھی اسی طرح شکست ایسے عناصر کی شکست ان کا مقدر بن چکی ہے،رابطہ عوام مہم کے دوران مختلف جگہوں پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے کی پہچان چھیننے والے عوام اور خطے کے بدترین دشمن ہیں ،عوام کو ان کے چنگل سے بچا کران کے حقوق کا ہرممکن تحفظ کیا جائے گا،اور عوام کو ابن الوقتوں،مفادپرستوں ،اورعوامی حقوق غضب کرنے والوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا،جام محجوب احمدلاڑ ایڈوکیٹ اورراجہ احسان الحق نے کہا کہ قصبے فیروزہ کی ابتر صورت حال کو درست کرنے اور صحت وصفائی کے نظام کی بحالی ،رابطہ سڑکوں کی تعمیر ان کی ترجیحات میں شامل ہے ،وہ حلقے میں مثالی ترقی کے لئے اپنا کرداربھرپورانداز میں ادا کریں گے ،قبل ازیں انہوں نے فیروزہ میں مختلف نمائندہ شخصیات سے ملاقاتیں کیں جنہوں نے ان کی بھرپورمعانت اور حمائت کا اعلان کیا۔

0 comments

Write Down Your Responses