سٹریٹ اور پارکس لائٹس کو ایل ای ڈی لائٹس میں تبدیل، ٹریفک سگنلز کوسولرانرجی پر منتقل کرنے کے پلان کو فوری حتمی شکل دیں،ڈی سی اونورالامین مینگل

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)ڈی سی اونورالامین مینگل نے سٹریٹ اور پارکس لائٹس کو ایل ای ڈی لائٹس میں تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے اور ٹی ایم ایز/پی ایچ اے کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ رواں ماہ نومبر کے آخرتک اس پلان کو مکمل کریں۔انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کے دوران سڑکوں ودیگر ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر کی پیش رفت کاجائزہ لیتے ہوئے جاری کی۔انہوں نے مختلف سڑکوں کی تکمیل کی راہ میں حائل بجلی کے کھمبوں،سوئی گیس کی تنصیبات،تجاوزات اوردیگر رکاوٹوں کودور کرنے کے لئے مختلف محکموں کے آپس میں مسلسل رابطے پر زور دیتے ہوئے ڈی اوروڈز کوہدایت کی کہ وہ رکاوٹیں ہٹانے کے سلسلے میں انہیں ہفتہ وارکارکردگی رپورٹس سے آگاہ کریں۔ڈی سی او نے شہر میں ٹریفک سگنلز کوسولرانرجی پر منتقل کرنے کے بارے میں بھی پلان کو فوری حتمی شکل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے مختلف سڑکوں اور اداروں کے ناموں پر مشتمل ایک ہی ڈیزائن کے رہنمائی بورڈزنصب کئے جائیں جبکہ سڑکوں پرزیبرا کراسنگ اوردیگر لین مارکنگ بھی پائیدارروغن سے ازسرنوکرنے کا حکم دیا۔انہوں نے آئندہ سڑکوں پر’’کیٹ آئیز‘‘لگانے سے منع کردیا۔ڈی سی اونے شہر کی خستہ سڑکوں کی بحالی کیلئے فوری ترجیحات متعین کرکے تخمینہ جات کی تیاری کی ہدایت کی۔اس موقع پر پارکنگ پلازوں کی تعمیر،سرگودھاروڈپرزیرتعمیر ٹرک سٹینڈ کے بقیہ کام کی تکمیل،جیل روڈ،ملت روڈ،جھنگ روڈ،سرفضل حسین روڈ،جھمرہ روڈ،انڈسٹریل اسٹیٹ کھرڑیانوالہ اور دیگر سڑکوں کی تعمیر کے علاوہ مختلف علاقوں میں سپورٹس جمنیزیم کے قیام اور قبرستانوں کی چاردیواریوں کی تعمیر کے جاری ترقیاتی کام میں تیزی لانے کے معاملات زیر بحث آئے۔اجلاس کے دوران ای ڈی او(ورکس)محمد اقبال،ای ڈی او(فنانس)محمد ایوب خاں،ڈی او(روڈز)محمدیونس،ریذیڈنٹ انجینئر نیسپاک امجد سعید اوردیگر افسران نے شرکت کی۔

0 comments

Write Down Your Responses