سینئر ٹیچر گورنمنٹ ایس ڈی ہائی سکول محمد عارف گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہو کر بہاول وکٹوریہ ہسپتال داخل

بہاول پور (ڈسٹر کٹ انچارج انویسٹی گیشن انچارج ) ملک محمد اقبال چنڑ صوبائی وزیر کواپریٹو اینڈ ہاؤسنگ نے ایم ایس بی وی ایچ ڈاکٹر ارشاد کے ہمراہ ہسپتال میں زیر علاج گورنمنٹ صادق ڈین سکول کے سینئر ٹیچر محمد عارف رضا کی عیادت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کا حکم دیا جبکہ سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایس ڈی ہائی سکول اسلم ثاقب نے اس موقع پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا ۔ یاد رہے کہ زیر علاج سینئر ٹیچر گورنمنٹ ایس ڈی ہائی سکول محمد عارف گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہو کر بہاول وکٹوریہ ہسپتال داخل ہوئے ہیں ۔ 

0 comments

Write Down Your Responses