سیاست کو پھولوں کی سیج نہیں بلکہ یہ ایک مشکل کام ہے : میاں سہل اکرم

حاصل پور ( انچارج انویسٹی گیشن سیل) سیاست کو پھولوں کی سیج نہیں بلکہ یہ ایک مشکل کام ہے مگر جو لوگ سیاست کی الف، ب بھی نہیں جانتے وہ میدان سیاست میں آگئے ہیں، عوام ان مداریو ں کے جھانسے میں نہ آئے اور اپنے ووٹ اہل امیدواروں کو دیں جو علاقہ کے مسائل حل کروائیں ان خیالات کا اظہار امیدورا برائے وائس چیئرمین یونین کو نسل50 میاں سہل اکرم نے میڈیا وژن نیٹ ورک سے اپنے گفتگو کرتے ہو کہاکہ ہم سیاست کو تجارت نہیں عبادت سمجھ کت کرتے ہیں انشاء اللہ کامیاب ہوکر حلقہ کی خدمت اور عوامی مسائل حل کروانے میں دن رات کوشاں رہوں گا اہل علاقہ کو موجود مسائلوں سے نکالنے کے کئے اپنی بہترین صلاحتیں بروےء کار لاونگا، میں ان تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جہنوں نے میری حمایت کا اعلان کیا ہے

0 comments

Write Down Your Responses