انشاء اللہ جلد حلقہ میں ترقیاتی سکیموں کا جال بچھایا جائے گا : رکن صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری محمود الحسن چیمہ

رحیم یار خان(انچارج انویسٹی گیشن سیل ) رکن صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری محمود الحسن چیمہ نے کہا ہے کہ عوام تنگ نظری کی سیاست ترک کرتے ہوئے نئی نسل کی خوشحالی اور درخشاں مستقبل کی خاطر آپس میں اتفاق اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اجتماعی نوعیت پر مبنی ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کریں انشاء اللہ جلد حلقہ میں ترقیاتی سکیموں کا جال بچھایا جائے گا اور بلا تفریق ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری افسان جاوید کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چوہدری محمود الحسن چیمہ نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی سربراہی میں عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں ضروریات زندگی کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں نذر انداز کئے گئے علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کے مسائل کا بخوبی احساس ہے اور انشاء اللہ وقت کے ساتھ تما م مسائل کو ایک ایک کر کے حل کر دیں گے۔انہوں نے عوامی مطالبہ پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک113پی کی تعمیر و اپ گریڈیشن کی بھی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر میاں احسن رسول، چوہدری عمران انور گجر، چوہدری ثاقب گل، چوہدری افضل گل، چوہدری زبیر گجر، چوہدری عبدالمنان، مرزا فرزند علی، چوہدری ظہیر احمد و دیگر موجود تھے۔

0 comments

Write Down Your Responses