خیبر پختون خو ا میں پاکستان تحریک انصاف کو زمین سے آسمان تک پہنچانے والے بانی اور دیرینہ کارکن سابق صد ر ضلع نوشہرہ ریاست سر حدی علیل ہو گئے

پشاور ( ایم وی این نیوز محسن نبی سے ) خیبر پختون خو ا میں پاکستان تحریک انصاف کو زمین سے آسمان تک پہنچانے والے بانی اور دیرینہ کارکن سابق صد ر ضلع نوشہرہ ریاست سر حدی علیل ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا میں پاکستان تحریک انصاف کو متعارف ، زمین سے آسمان پر پہنچانے والے بانی کارکن ایم ریاست سر حدی ان دنوں سخت علیل ہو گئے وہ گزشتہ ایک سال سے ذیابیطس میں مبتلا ہے جبکہ اس کے یاداشت نے بھی کام چھوڑ دیا ایم ریاست سر حدی پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان کے قریبی دست راست تھے عمران خان جب بھی خیبر پختون خوا کے کسی ضلع میں آتے تو ریاست سر حدی انکے ساتھ ہوتے تھے ، پارٹی امور کو چلانے کے لئے انہوں نے جہانگیرہ ضلع نوشہرہ میں پچاس لاکھ مالیت کے اپنے قیمتی کوارٹر ز بھی فروخت کر دی ہے۔ستم ظریفی یہ ہے کہ اب خیبر پختون خوا میں پی ٹی آئی کی حکومت بر سر اقتدارہے مگر سپیکر اسمبلی اسد قیصر کے پانچ منٹ کے عیادت کے علاوہ کسی بھی حکومتی رکن نے اب تک انکا پوچھا تک نہیں ، چاہیے تو یہ تھا کہ ریاست سر حدی جیسے دیرینہ مگر وفادار کارکن کا ایک اعلیٰ ہسپتال میں سر کاری خرچ پر علاج ہو تا اور اسکے بیٹے فیصل سر حدی کو کم ازکم سرکاری نوکری تو دیتے ۔مگر اقتدار کے مزے لینے والے پی ٹی آئی کے ایوان اقتدار کے والیوں نے ایم ریاست سر حدی جیسے کارکن کو بھلا دیا تو وہ صوبے میں عوام کو کیا انصاف دیں گے،

0 comments

Write Down Your Responses