موٹر سائیکل سوار اوور اٹیک کرتے ہوئے جا بحق اور ایک خاتون سمیت دو افراد ذخمی

نوشہرہ(ایم وی این نیوز ) شیدو جہانگیرہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار راہ چلتی خاتون پر چڑدوڑا۔ جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جا بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد ذخمی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شیدو جہانگیرہ میں عالمگیر خان سکنہ شیدو اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا کہ ٹرک سے اوور اٹیک کرتے ہوئے ایک راہ چلتی خاتون پر چٹرھ دوڑا جس کے نتیجے میں خاتون کے دونوں پاؤں ٹوٹ گئے جبکہ موٹر سائیکل سوار عالمگیر خان اور اس کا دوست شدید ذخمی ہو گئے زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر عالمگیر خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔جس کو منگل کے روز شیدو میں سپردِ خاک کر دیا گیا 

0 comments

Write Down Your Responses