پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی سستی برداشت نہیں کی جائیگی:ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم اقبال

لودھراں( انویسٹی گیشن ٹیم) پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی سستی برداشت نہیں کی جائیگی تمام لیڈی ہیلتھ ورکر و ملازمین اپنی ڈیوٹی صحیح معنوں میں انجام دیں ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم اقبال تفصیل کے مطابق گزشتہ روز میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے کہا کہ حکومت پنجاب کے شیڈول کے مطابق ضلع بھرمیں 629سرکاری اہلکار پولیو کے قطرے کی ڈیوٹی پر مامور ہیں اور اپنی ڈیوٹی نبھا رہے ہیں ہمارے ٹارگٹ کے مطابق 278664بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے ہیں اورا نشاء اللہ اس حدف کو پورا کر کے ہی دم لیں گے پولیو ٹیمیں 20تک پولیو کے قطرے پلائیں گی اس کے بعد پولیو سے بچ جانے والے بچوں کو 21,22کو گھر گھر جا کر تصدیق کے بعد قطرے پلائے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ٹیم صحیح معنوں میں اپنی ڈیوٹی کو انجام دے تمام مراکزوں کا خود معائنہ کر رہا ہوں کسی بھی جگہ سستی اور نااہلی ثابت ہوئی تو ملازمین کیخلاف سخت ایکشن لوں گا انہوں نے کہا کہ میرے علاوہ ڈاکٹر سعید عامر ،ڈاکٹر شکیل، بھی مختلف مقامات میں جا کر تمام ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں والدین ہماری پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو ضرور قطرے پلائیں۔

0 comments

Write Down Your Responses