یوم عاشورہ کے موقع پر پنجاب میں ہونے والے سانحات ایک سوچی سمجھی سازش ہے ۔کن قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق

ہارون آباد ( انویسٹی گیشن ٹیم)یوم عاشورہ کے موقع پر پنجاب میں ہونے والے سانحات ایک سوچی سمجھی سازش ہے ۔عوام صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق نے بعض میڈیا نمائندگان سے خصوصی ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے علماء کرام کے باہمی اتحاد سے فرقہ واریت دم توڑ رہی تھی مگر ملک اور اسلام دشمن عناصر ایک بار پھر سے سرگرم ہو چکے ہیں لہذا تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سازشی عناصر کا آلہ کار بننے کی بجائے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اپنا اہم کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ہارون آباد ،چشتیاں ،راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر مقامات پر ہونے والے فرقہ واریت کے تصادم ملک میں انتشار پھیلانے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے اور ان واقعات میں بیرونی طاقتیں ملوث ہیں ۔ایم این اے محمد اعجازالحق نے ملک میں ہونے والے تمام سانحات کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمانوں کو آپس میں دست و گریباں کرانے والی قوتوں کی نشاندہی کی جائے اور ان سانحات میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

0 comments

Write Down Your Responses