صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی نفری میں اضافہ کرنے کی ہدایت جاری : آئی جی پنجاب خان بیگ

سرگودھا (انچارج انویسٹی گیشن سیل) آئی جی پنجاب خان بیگ نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی نفری میں اضافہ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے شہر میں داخل ہونیوالی گاڑیوں‘ موٹر سائیکل سواروں کی مکمل جامہ تلاشی کے بعد انہیں شہر میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پولیس افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے گشت کو یقینی بنائیں اور اچانک چھاپے مار کر سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیں اور جہاں غفلت دیکھیں متعلقہ ذمہ داران کیخلاف کاروائی عمل میں لائیں۔

0 comments

Write Down Your Responses